Friday, 16 March 2018

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کا پشاور کور اور خیبر ایجنسی کا دورہ

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں صوبے میں سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو آپریشن ردالفساد پر ہونے والی پیش رفت، عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی بحالی اور ترقیاتی کاموں سے بھی آگاہ کیا گیا۔


آرمی چیف نے خیبر ایجنسی میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے کام میں پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور فوجیوں اور قبائلی عمائدین سے بات چیت بھی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے امن کے لیے قربانیوں اور سیکیورٹی فورسز کی کوششوں میں حمایت پر قبائلی عمائدین کے کردار کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ مربوط کوششوں کے نتیجے میں ملنے والی حالیہ کامیابیوں سے پائیدار امن و استحکام قائم ہوگا۔


SHARE THIS

Author:

Etiam at libero iaculis, mollis justo non, blandit augue. Vestibulum sit amet sodales est, a lacinia ex. Suspendisse vel enim sagittis, volutpat sem eget, condimentum sem.

0 comments: